ایوت محل ضلع میں "اردو میڈیم جماعت اول کا نصاب" تربیتی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ مکمل۔
امراؤتی(این ایس ۔بیگ کی رپورٹ) ایوت محل (جون 2025): قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت ابتدائی تعلیم میں طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے "اردو میڈیم جماعت اول کا نصاب" پر مشتمل ایک خصوصی تربیتی پروگرام تمام اردو میڈیم پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے ترتیب دیا گیا۔ یہ تربیت SCERT پونے اور DIET ایوت محل کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد اساتذہ کی تدریسی مہارتوں میں اضافہ، نئے نصاب کی مکمل تفہیم اور تدریس میں جدت پیدا کرنا تھا۔
تربیت دو مراحل میں مکمل کی گئی۔
پہلے مرحلے میں 16 جون تا 18 جون 2025 کے درمیان کچھ تعلقہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 19 جون تا 21 جون 2025 کے دوران دیگر تعلقوں کے اساتذہ نے تربیت حاصل کی۔
تربیتی مراکز اور سہولت کار:
ایوت محل ضلع کی وسیع جغرافیائی وسعت کو مدنظر رکھتے ہوئے، تربیت کے لیے تین بڑے مراکز مقرر کیے گئے تھے۔
🔷 ایوت محل مرکزDIET
یہاں ایوت محل، بابل گاؤں، نیر، کلمب، پانڈھرکواڑہ، ونی، آرنی تعلقہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی تسہیل کار کی حیثیت سے مقصود احمد شیر خان، ذاکر احمد عبدالنبی، شارق احمد قیوم خان، اور شفیع اللہ خان سر نے تدریسی خدمات انجام دیں۔
🔷 عمرکھیڑ مرکز (عبدالغفور شاہ نگر پریشد اردو پرائمری و ہائی اسکول، تاج پورہ وارڈ، عمرکھیڑ):
یہاں عمرکھیڑ اور مہاگاؤں تعلقہ جات کے اساتذہ کے لیے تربیت منعقد کی گئی۔
سہولت کار کی حیثیت سے عبدالسعید عبد الحق، معزالدین امیر الدین قاضی، شیخ عثمان شیخ احمد اور اسرار احمد خان علی یار خان نے موثر تربیت دی۔
🔷 پوسد مرکز (غلام نبی آزاد اردو پرائمری اسکول، پوسد):
یہاں پوسد، دگرس اور داروہا تعلقہ جات کے اساتذہ نے شرکت کی۔
اس مرکز پر بھی عبدالسعید عبد الحق، معزالدین امیر الدین قاضی، شیخ عثمان شیخ احمد، اسرار احمد خان نے تدریسی رہنمائی فراہم کی۔
تربیت کے اہم نکات:
✔️ نئے نصاب کی سائنسی تشریح
✔️ موضوعاتی تدریسی مقاصد کا نفاذ
✔️ تشخیص و جانچ کے مختلف طریقے
✔️ ریاستی نصاب فریم ورک (SCF)
✔️ HPC طریقہ تدریس
✔️ زبان، ریاضی اور زندگی کی مہارتوں پر توجہ
✔️ NEP 2020 کے مطابق تعلیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں اور NCF کی رہنمائی
✔️ فنون لطیفہ
✔️ جسمانی تعلیم
کام کا عملی تجربہ (Work Experience)
اساتذہ کا ردعمل:
تربیتی سیشنز میں اساتذہ کی شرکت اور دلچسپی قابلِ ستائش رہی۔ تمام سیشنز میں انہوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے تربیت کی افادیت کو بہتر طور پر محسوس کیا۔
افتتاح اور اختتامی تقاریب:
تربیت کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر پرشانت گاونڈے (پرنسپل DIET ایوت محل)، جناب پرکاش مشرا (پرائمری ایجوکیشن آفیسر)، جناب دھمرتن وایول (صدر شعبہ اردو)، جناب راحت روشن انصاری (کیندر پرمکھ نگر پریشد عمرکھیڑ)، اور ذیشان نازش (DIET ایوت محل) نے شرکت کی اور اساتذہ کی رہنمائی کی۔
اختتامی تقریب میں زُبیر احمد خان نذیر محمد خان نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جبکہ فیروز آشا جی سر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تمام اساتذہ کو شرکت کے سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
خصوصی نکات:
DIETا یوت محل کی طرف سے اسٹیشنری اور دیگر تربیت مواد کی فراہمی کے باعث تربیت مزید مؤثر ثابت ہوئی۔ اساتذہ نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ اس تربیت میں حاصل کردہ تکنیکوں کو اپنی تدریسی زندگی میں اپنائیں گے تاکہ طلبہ کی تعلیمی نشوونما میں بہتری لائی جا سکے۔
تربیتی انتظامات میں بلاک ایجوکیشن آفیسرز (تمام تعلقے)، بلدیاتی انتظامی افسران، اور سہولت کار(پ۔س۔تمام ) کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔
تربیت کی کامیابی میں آسیہ شیخ (BRC ایوت محل)، توقیر مرزا BRC دگرس)، رامبھاؤ روگے (BRC پوسد)، راحت روشن انصاری (کیندر پرمکھ ن.پ. عمرکھیڑ)، فیروز آشا جی اور ضیا ءاللہ خان حمید اللہ خان کا خصوصی کردار رہا۔
بشکریہ جناب شیخ عثمان شیخ احمد
(ڈاکٹر اقبال نگر پریشد اردو گرلز مڈل اسکول، عمرکھیڑ)
Comments
Post a Comment