پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج میں "کیریئر گائیڈنس" پروگرام کا انعقاد۔


شولاپور : (نامہ نگار) ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" میں " ایس ایس سی کے بعد کریئر کے مواقع" اس عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
 ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول کی جانب سے "مرحوم نعیم شیخ میموریئل ہال" میں منعقد کیے گئے اس پروگرام میں پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالیج کے ساتھ ساتھ بیگم قمر النساء ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کی نویں، دسویں اور بارہویں جماعتوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے لیے "ایس ایس سی کے بعد کریئر کے مواقع" اس عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ممبئی سے تشریف لائے خصوصی مہمان ، ماہر معلم اور مدرسہ ہذا کے سابق طالب علم "نعیم احمد شیخ" صاحب نے طالبات کو "ایس ایس سی کے بعد کیریئر کے مواقع" کے عنوان پر رہبری فرمائی۔
 اس موقع پر جلسے کے صدر پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے بھی طالب علموں کو اس عنوان پر تفصیلی معلومات فراہم کی۔ پروگرام کی ابتدا میں خنساء دلآل نے تلاوتِ قرآنِ کریم کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد مہمانانِ خصوصی کی گلپوشِی کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام کی نظامت عظمٰی استاد نے کی اور نغمہ مجاور نے اظہارِ تشکر کیا۔ اس جلسے میں مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، محمّد علی شیخ ، عارف پٹھان ، اشفاق منیار، فرزانہ نداف، نغمہ مجاور ، حمیرا شیخ ، زیبا شیخ ، اور دیگر اسٹاف ممبران موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ