غزل۔۔۔از قلم : رضیہ سلطانہ یادگیری
غزل۔۔۔
از قلم : رضیہ سلطانہ یادگیری الطاف پٹھان شولاپور۔
ہر اِک دن اِک نیا ارمان چاہتی ہوں
ہو تیرا دیدار ایسا ایمان چاہتی ہوں
ایمان کی زندگی و موت مل جائے
اپنی بخشش کا سامان چاہتی ہوں
ایمان ہے تُجھ پہ یقین ہے یارب
سب کی ہر مشکل آسان چاہتی ہوں
مرا دل تُجھے رو برو چاہتا ہے
تیرا جلوہ تیرا عرفان چاہتی ہوں
سب کے غموں کا مداوا کرے کوئی
ایسا ملک میں اک دیان چاہتی ہوں
دیدارِ مصطفی کے لئے مضطرب روح
کوروضہ مصطفی کادربان چاہتی ہوں
Comments
Post a Comment