جلگاؤں مہرون وارڈ نمبر ١٨ میں کانکریٹ کے راستے۔ سابق کارپوریٹر ریاض باغبان کی کامیاب نمائندگی۔


جلگاؤں (سعید پٹیل ) جلگاؤں میونسپل کارپوریشن کے مضافاتی علاقہ مہرون وارڈ نمبر ١٨ کے خستہ حال راستے ایک لمبے عرصے سے نئ تعمیر کے انتظار میں تھے۔اس وارڈ کے سابق کارپوریٹر ریاض باغبان نے جن ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیاتھا۔ان کاموں میں سے گذشتہ دنوں علاقہ کے اقصیٰ نگر میں سمینٹ کانکریٹ راستوں کے کام کا آغاز مقامی مکینوں کی موجودگی میں عمل میں آیا۔اس موقع پر اقبال شیخ ، نہال بھائی ، سابق کارپوریٹر نمائندہ حاجی یوسف شیخ ، حافظ سر ، اطہرجناب ، امتیاز اعظمی ، شکیل خان پٹوے ، جاوید شیخ ، کلیم شیخ ، سلیم دادا ، عبدالرؤف باغبان ، امجد بھائی ، مستقیم ایم آر وغیرہ اہلیان محلہ موجود تھے۔اس نمائندے کو سابق کارپوریٹر ریاض باغبان نے بتایا کہ ، اسی طرح کچھ اور راستوں کے کام بھی جلد ہی شروع کیۓ جائیں گے۔جن میں مجوزہ کام بھی شامل ہیں۔جس میں راستے ، گٹریں ، نالیاں اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کےلیۓ بڑے پول (ہاۓماس) لگوانا ہے۔عرصے کے بعد (کئ سالوں) بعد مہرون کے اس وارڈ نمبر ١٨ میں ترقیاتی کام شروع کیۓ گیۓ ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔