صداۓ مہاراشٹر: دو قلمکار ، دو لاکھ دلوں کی دھڑکن۔ ازقلم : عقیل خان بیاولی، جلگاؤں (خاندیش، مہاراشٹر)
صداۓ مہاراشٹر: دو قلمکار ، دو لاکھ دلوں کی دھڑکن۔
ازقلم : عقیل خان بیاولی، جلگاؤں (خاندیش، مہاراشٹر)
صداۓ حق مہاراشٹر کی، اب چھا گئی ہے عام
دو لاکھ قاری کہہ اٹھے، حق کا یہی ہے انعام
پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار کی بصیرت افروز تحریر نے قلوب کو باغ و بہار کر دیا۔ دو اہلِ قلم ، ڈاکٹر ایوب نلامندو اور ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار ، نے اپنے زور قلم انتخاب اور اخلاص سے دو لاکھ قارئین کے دل جیت لیے۔ ماشاء اللہ، یہ سلسلہ ہنوز جاری و ساری ہے۔
کچھ مہینے قبل محبی ڈاکٹر چوبدار صاحب سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے قلمی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ افسوس کہ خرابیٔ صحت کے سبب عملی شرکت نہ ہو سکی، مگر مثبت خبروں کا تسلسل اب بھی قائم ہے۔
ابتدائی ایّام میں کبھی یہ گمان نہ تھا کہ یہ دو شخصیات اتنی جلدی دلوں میں جگہ بنا لیں گی۔ آج ان کی مقبولیت، محنت، چابک دستی، وقت کی پابندی، قلمکاروں سے رابطے، اور تحریروں کی معنویت اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ وہ قارئین کے ذوق و شعور سے ہم آہنگ ہو چکے ہیں۔صداۓ مہاراشٹر کی گونج اب صرف ایک آواز نہیں، بلکہ ایک تحریک ہے ،علم و ادب کی، انسانیت کی، سچائی کی۔ لاکھوں دلوں میں گھر کر جانے والی یہ آواز اب رکنے والی نہیں۔یہ دونوں صاحبان، جنہوں نے صحافت کو مقصدی رنگ دیا، بلاشبہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
"دو قلمکار، جوڑ گئے دو لاکھ قاری."
"صداۓ مہاراشٹر ؛ صداۓ علم و انصاف"
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان سے مزید کارہائے خیر لے، اور یہ آواز یونہی صداقت و محبت کی فضا میں گونجتی رہے۔
عقیل خان بیاولی جلگاؤں خاندیش مہاراشٹر
مورخہ ٢٤ جون ٢٠٢٥ء۔
Comments
Post a Comment