جمعیت علماء ضلع رانی پیٹ کی مشورہ میٹنگ۔
تمل ناڈو : (محمد رضوان اللہ) آج جمعیت علماء ضلع رانی پیٹ کی مشورہ میٹنگ میل وشارم مسجد تنعیم میں جمعیت علماء ضلع رانی پیٹ کے سیکرٹری حضرت مولانا عبدالکریم صاحب کاشفی مظاہری کے صدارت میں منعقد ہوا جس میں شہر میل وشارم اور رانی پیٹ ضلع کے جمعیت کے اراکین شریک ہوئے۔
جمعیت یوتھ کلب کے لیے کنوینر کے طور پر جمعیت علماء ضلع رانی پیٹ کے نائب صدر جناب الحاج کرپور محمد ایوب صاحب طے پائے۔ اسی طرح اصلاح معاشرے کے لیے ناظم حضرت مولانا قاری محمد الیاس صاحب اور دینی تعلیمی بورڈ کے لیے حضرت مولانا انصر باشاہ صاحب قاسمی ضلع میں درس قرآن کے کنوینرحضرت مولانا مفتی محمد یعقوب صاحب مفتاحی قاسمی اتفاق رائے سے طے پائے ہیں۔ جس میں شہر وشارم کے جمعیت کے اراکین اور ضلع رانی پیٹ کے صدر حضرت مولانا محمد ابوبکر صاحب مفتاحی قاسمی، ضلع کے خازن حضرت مولانا عبدالمجید صاحب کاشفی قاسمی،ضلع کے نائب صدر جناب الحاج کرپور محمد ایوب صاحب، اور شہر وشارم کے جمعیت کے سیکرٹری حضرت مولانا مفتی محمد یعقوب صاحب قاسمی، مولانا سہیل الرحمن صاحب قاسمی، حافظ صادق باشاہ صاحب مفتاحی، حافظ شمویل احمد صاحب مفتاحی، مولانا مفتی محمد صدیق صاحب قاسمی، مولانا فیضان اللہ صاحب قاسمی، حافظ مدثر صاحب، مولانا ذاکر، صاحب، مولانا رفیق احمد صاحب منبعی، حافظ عمر عطا اللہ صاحب، اور ان کے علاوہ دیگر بہت سارے علماء حفاظ مشورے میں شریک رہے۔ مشاہد حضرت مولانا احمد سعید صاحب باقوی،حضرت مولانا محمد اطہر صاحب قاسمی، مدعو خصوصی کے طور پر جناب الحاج کے وہ نشاط احمد صاحب بھی شریک مشورہ رہے اور بہت سارے امور آج کے مشورے میں طے پائے ہیں۔ اللہ تعالی ان تمام خدمات کو اکابر دیوبند کے نہج پر کرنے کی اور آخری سانس تک جمعیت سے وابستگی کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
جمعیت یوتھ کلب وشارم کا آغاز :
مشورے کے اختتام پر جمعیت یوتھ کلب ضلع رانی پیٹ کے کنوینر جناب الحاج کرپور محمد ایوب صاحب کی زیر سرپرستی ضلع سکریٹری جناب مولانا عبدالکریم صاحب کاشفی اور ضلع خازن مولانا عبدالمجید صاحب قاسمی کی زیر قیادت مولانا خطیب احمد سعید باقوی کی مستجاب دعاؤں سے مدرسہ اشرف المکاتب میل وشارم کے طلباء میں جمعیت یوتھ کلب ضلع رانی پیٹ کا آغاز ہوا دعاء کے بعد مولانا عبدالکریم کاشفی صاحب نے جسمانی ورزش کے دینی و دنیوی فوائد کے عنوان پر مختصر اور جامع خطاب فرمایا اس موقع پر مدرسہ کے طلباء و خدام اور جعیت علماء کے دیگر اراکین بھی شریک رہے۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ کارکنان کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے آمین
Comments
Post a Comment