تعلیم کے ہیروز کی عملی کارکردگی کو سلام ۔ضلع سولاپور میں آچاریہ ونوبا بھاوے اساتذہ معاون پروگرام کے تحت اعزاز۔
سولاپور، موہوم (انصار محمود احمد) مورخہ ۲۱ جون ۲۰۲۵ بروز ہفتہ، پنچایت سمیتی ہال، موہول (سولاپور) میں آچاریہ ونوبا بھاوے اساتذہ معاون پروگرام کی تربیتی نشست کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ونوبا ٹیم کی جانب سے Post of the Month کے تحت ضلع سولاپور سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جناب انصاری محمود احمد سر کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس اعزاز کے تحت ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر موہول کو بطور تحفہ ایک خوبصورت بیگ، تعلیمی مواد کا مکمل سیٹ اور سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز موہول مرکز و انگر مرکز کے معزز مرکز پرمکھ حضرات کے دستِ مبارک سے عطا کیا گیا۔
یہ موقع تعلیم کے شعبے سے جڑے ان تمام اساتذہ کے لیے باعثِ فخر ہے جو مسلسل عملی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہم ونوبا ٹیم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
Comments
Post a Comment