"قوموں کی قسمت کے فیصلے اب جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں ہونگے/ " ڈاکٹر عبدالکریم سالار

جلگاوں (صلاح الدین ادیب ) :ہندی روز نامہ خاندیش سنگرام کے کے یوم تاسیس کے موقع پر دھولیہ میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تہزیبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد بتاریخ ٢٢ جون کو الحاج ڈاکٹر عبدالکریم سالار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تعلیمی شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے والے پروفیسر و اساتذہ کو " مینارہ نور " ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ سر فہرست نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے اقلیتی طبقے کے طلبہ کو بیسٹ اسٹوڈنٹس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا اس پر مسرت موقع پر بطور میمان خصوصی عالی جناب شعیب ہاشمی (اردو ایکیڈمی آفیسر ممبی) ارشاد جاگیردار ، پروفیسر اشفاق صیقلگر ، خیال انصاری ، ظفر احمد، ڈاکٹر شبیر اقبال سابق پرنسپل عمر سر،الحاج غفران سیٹھ ، گوپال انصاری، مظفر حسین ، عمران اعظمی، الیاس سر،جیسے معزز مہما نان کی موجودگی میں مذکورہ اخبار کی رونمای کی گی اپنے صدارتی خطبے میں معروف تعلیمی و سماجی مصلح ڈاکٹر عبدلکریم سالار نے کہا کہ موجودہ دور تعلیمی مسابقت کا دور ہے اگر ہمیں پچھڑی قوم کے دایرے سے باہر نکلنا ہو تو نونہالان امت کو تعلیمی میدان میں محنت و مشقت کے ساتھ پہل کرنے پر آمادہ کریں کیونکہ اب قوموں کے مستقبل کا فیصلہ میدان جنگ میں نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں ترقی پر مبنی ہوگا موصوف نے اس موقع پر مسابقاتی امتحان کی اہمیت و افادیت کا اعادہ بھی سامعین کو پیش کیا واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالکریم سالار جلگاوں کے شہرت بام مسابقاتی امتحان کی محرک الفیض فاونڈیشن کے روح ہیں جو ہر سال ریاستی سطح پر مقابلہ جاتی امتحان منعقدکر سر فہرست کو خصوصی انعام و اکرام سے نوازتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔