یونک اردو ہائی اسکول جلگاؤں میں یوگا دن کا انعقاد۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر 21 جون 2025 کو یونک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری یونک اردو ہائی اسکول تانبہ پورہ میں سوسائٹی کے سیکریٹری عبدالقیوم شاہ کی زیر صدارت باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اساتذہ طلبہ اور اسٹاف نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ عبدالقیوم شاہ نے اپنی صدارتی تقریر میں یوگا کے جسمانی، ذہنی اور روحانی فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوگا نہ صرف جسمانی مشق ہے بلکہ زندگی کے سکون و توازن کا ذریعہ بھی ہے۔
صدر مدرس شیخ نعیم نے حفظان صحت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے اور اللہ تعالی کو طاقتور مومن کمزور مومن سے زیادہ پسند ہے اس لیے اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے جسمانی ورزش کرنا ضروری ہے۔ معاون معلم شیخ سلیمان نے یوگا اور نماز کے مابین نہایت عمدہ موازنہ پیش کیا اور وضاحت کی کہ نماز اور قریب سے قریب تر ہے اور بنیادی اصولوں کا احاطہ کرتی ہے اور جو شخص نماز کا پابند ہو وہ دراصل جسمانی ذہنی اور روحانی سکون کی اعلی مثال بن جاتا ہے۔تقریب کو کامیاب بنانے میں صدر مدرس شیخ نعیم اور معاون معلمین شیخ سلیمان، ادریس سید، عظمی فاروقی اور رضوانہ شیخ اس کے علاوہ حبیب سر عبدالرحیم بھائی، ساجد بھائی نے انتہائی نظم و ضبط اور جذبے کے ساتھ تعاون کیا۔
Comments
Post a Comment