سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی (ایس۔آئی۔وائی۔ایس) کے زیر اہتمام (یو۔پی۔ایس۔سی/جی۔پی۔ایس۔سی) مفت رہائشی کوچنگ پروگرام 26- 2025 کا اعلان.


سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی (ایس۔آئی۔وائی۔ایس) کے زیر اہتمام (یو۔پی۔ایس۔سی/جی۔پی۔ایس۔سی)  مفت رہائشی کوچنگ پروگرام 26- 2025 کا اعلان.

سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی (SIYS) کے زیر انتظام یونین پبلک سروس کمیشن و گجرات پبلک سروس کمیشن اکاڈمی نے مقابلہ جاتی امتحانات 2025-26 کی تیاری کے لیے مسلم طلباء کے لیے مفت رہائشی کوچنگ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ پروگرام گریجویشن مکمل کر چکے طلباء کے لئے ہیں جو مقابلہ جاتی امتحانات 26-2025 کی تیاری کے خواہشمند ہیں۔
سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی (SIYS) ایک معروف سماجی و تعلیمی ادارہ ہے جو سورت، گجرات میں واقع ہے۔ یہ ادارہ کئی دہائیوں سے یتیم، نادار اور مستحق بچوں کی تعلیم، تربیت اور کفالت کے شعبے میں سرگرمِ عمل ہے۔ سوسائٹی نہ صرف یتیم خانہ چلاتی ہے بلکہ مختلف تعلیمی، فلاحی اور تربیتی منصوبوں کا مرکز بھی ہے، جن میں سب سے اہم SIYS UPSC/GPSC ACADEMY ہے۔
سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی کا مقصد مسلم طلباء کو UPSC اور GPSC جیسے سول سروسز امتحانات کے لیے تیار کرنا ہے۔ ادارہ کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہاں داخلہ لینے والے طلباء کو رہائش، کھانا، کوچنگ، لائبریری، انٹرنیٹ، ٹیسٹ سیریز، اور انفرادی رہنمائی کی سہولت مفت فراہم کی جاتی ہے۔ ادارہ کا امتیازی مشن ایسے طلباء کو موقع فراہم کرنا ہے جو مالی مجبوریوں کے باوجود بڑا خواب رکھتے ہیے۔ سورت یتیم خانہ کی شناخت
خدمت، اعتماد، دیانت داری اور تعلیم کے امتزاج کے ساتھ معاشرے کی فلاح اور مستقبل کے رہنما تیار کرنے کی سنجیدہ کوشش ہے۔ امسال ازسر نو مختلف تبدیلیوں کے ساتھ سینٹر کو طلباء کے لئے بہترین سہولیات سے مزین کیا گیا ہے تاکہ طلباء پرسکون ماحول میں رہ کر اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر سکیں۔
داخلہ امتحان کی اہم تاریخیں:
آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ: 5 جون تا 20 جولائی 2025 
داخلہ ٹیسٹ: 2 اگست 2025، بروز ہفتہ
امتحان کا طریقہ کار: 
1) پیپر (I) GS + CSAT دوپہر 2 تا 4 بجے کے درمیان
2) پیپر (II) تحریری امتحان : شام 4 تا 5 بجے کے درمیان 
داخلہ امتحان کا خاکہ:
پیپر-(I) Objectiv Type
(جنرل اسٹڈیز: 80 سوالات 80 نمبرات کے لئے) + (سی سیٹ : 20 سوالات 20 نمبر کے لئے)
※نوٹ: امتحان میں منفی مارکنگ سسٹم لاگو ہوگی۔
پیپر (II) مضمون نویسی،
مضمون 800 تا 1000 الفاظ پر مشتمل 50 نمبر، پرسنالٹی ٹیسٹ(انٹرویؤ) 100 نمبر۔

داخلہ ٹیسٹ کے نتائج: کا اعلان 16 اگست 2025

درخواست کا طریقہ کار:
داخلہ فارم کی کوئی فیس نہیں ہے داخلہ فارم آن لائن پر کرنا ہے جو www.siyssurat.com
ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ فارم کمپیوٹر/لیپ ٹاپ کی مدد سے بھرنا بہتر ہے۔

مزید رہنمائی کے لئے درج نمبر پر رابطہ قائم کریں: +91 9558004485

پتہ: نان پورہ، ٹی اینڈ ٹی وی اسکول کے قریب، اٹھوا گیٹ، سورت، گجرات۔
امتحانی مراکز:
امتحان ملک بھر کے درج ذیل 16 مراکز پر ہوگا:
احمدآباد، اورنگ آباد، بنگلور، دہلی، ہمت نگر، حیدرآباد، کچھ، لکھنؤ، ممبئی، پٹنہ، راجکوٹ، سری نگر، سورت، واپی، وڈودرا،وایاناڈ، کیرالہ۔
نوٹ: کسی مرکز پر امتحان کے انعقاد کے لیے کم از کم 20 امیدواروں کا اندراج ضروری ہے، بصورت دیگر امیدوار کو متبادل مرکز الاٹ کیا جائے گا۔

 پروگرام کی خصوصیات:
لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے علاحدہ مفت رہائشی سہولت، کھانے، لائبریری، Wi-Fi، اور تعلیمی مواد کا نظم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ٹیسٹ سیریز، مضمون نویسی، لیکچر سیشنز، Mentorship سیکھنے کے لیے باقاعدہ اور منظم نظام الاوقات وغیرہ کا سہولت بخش انتظام۔

داخلہ شرائط:
1) امیدوار کا SIYS ادارہ میں انتخاب کے بعد وہ کسی اور ادارہ، کورس یا کوچنگ سینٹرز کے ساتھ منسلک نہ ہو۔2) مذکورہ رہائشی کوچنگ صرف UPSC یا GPSC سول سروسیزکی تیاری کرنے والے امیدواروں کے لئے دستیاب ہے۔ 3) منتخب طلباء کو ₹10,000 بطور سیکیورٹی ڈپازٹ رقم جمع کرنی ہوگی (واپسی مکمل شرکت پر ہوگی. 4)
قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا اور سیکیورٹی کی رقم ضبط کر لی جائے گی۔

سورت اسلام یتیم خانہ UPSC/GPSC کے نتائج اور کامیابی کی جھلکیاں :
نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی کی انتظامیہ نے کہا کہ ماضی میں SIYS اکاڈمی نے UPSC / GPSC دونوں امتحانات میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔
بالخصوص گجرات پبلک سروس کمیشن 2022 میں GPSC پریلمز امتحان میں 14طلباء نے کامیابی درج کی ہے۔الحمد للہ امسال 10 طلباء نے 2025 کا سول سروس پریلیم امتحان کامیابی سے عبور کیا ہے۔ ان کامیابیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارہ کم وسائل کے باوجود معیاری کوچنگ فراہم کر رہا ہے۔ سورت اسلام یتیم خانہ سوسائٹی (SIYS) کے تحت چلنے والی UPSC/GPSC اکاڈمی نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک کئی باصلاحیت مسلم طلباء کو سول سروسز کے میدان میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ SIYS سے تربیت حاصل کرنے والے متعدد طلباء نے UPSC، GPSC، PSI، Dy. Mamledar، اور دیگر سرکاری سروسز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
 کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کا تعلق مختلف ریاستوں جیسے گجرات، مہاراشٹرا، یوپی، بہار اور دہلی سے رہا ہے۔
کئی طلباء انٹرویو (Personality Test) تک پہنچے اور بعض نے All India Rank (AIR) حاصل کی ہے۔
ادارہ کے سابق طلباء آج DSP، IAS، Class 1 Officers، اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ادارہ طلباء کو صرف تعلیمی کوچنگ ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ طلبا میں شخصیت سازی، اخلاقی تربیت اور قیادت کی صفات بھی پیدا کرتا ہیں، تاکہ طلباء صرف کامیاب افسر نہ بنیں بلکہ ذمہ دار انسان بھی بنیں۔

شیخ اخلاق احمد، 
کرئیر کاؤنسلر، ممبئی۔
9967329370
sakhlaque@ymail.com

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔