اقراء شائن اردو اسکول میں عالمی یوم کتب کا شاندار انعقاد۔ جلگاؤں: کتابیں پڑھنے کی عادت ڈالیے اور اپنے ذہنوں کو منور کیجئے : قاضی ضمیر اشرف

جلگاؤں : (فرحان) اقرا شائن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون میں عالمی یوم کتب کا شاندار انعقاد کیا گیا مذکورہ پروگرام میں اقرا شاہین ہائی سکول کے سینیئر ٹیچر افتخار غلام رسول نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور ادارہ ہذا کے صدر قاضی ضمیر اشرف نے کتابوں کی اہمیت ،کتابوں کو پڑھنے کی افادیت اور موجودہ دور میں طلباء کی کتابوں سے دوری جیسے موضوعات پر طلبہ کی رہنمائی کی ۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اقرا شاہین کے سینیئر ٹیچر شیخ صابر اقبال، شیخ ذاکر بشیر اور خان عتیق احمد نے شرکت کی۔ پروگرام اقرا شاہین کے شعبہ لائبریری کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد کے لیے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ،جنرل سیکرٹری اجاز ملک اور اقراء کے دیگر ذمے داران نے اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔