پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کا طالب علم اسکالرشپ امتحان میں کامیاب۔
عثمان آباد : (مولا شیخ) ضلع عثمان آباد کے مشہور و معروف ادارہ پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر ضلع عثمان آباد کے ہونہار طالب علم قاضی ہادی اقبال نے رواں تعلیمی سال 2025میں جماعت ہشتم سے اسکالرشپ امتحان دے کرنمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح موصوف نے اپنے سرپرست اور اساتذہ کا نام روشن کیا ہے۔ اس کامیابی پر انھیں مبارکبادی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ امتحان کی تیاری میں جن اساتذہ کرام نے اپنا مشاق کردار ادا کیا ان میں شیخ مولا سر، محترمہ شیخ عرشیہ باجی ، محترمہ خطیب ممتاز باجی ، محترم محمد اقبال علی سر ، محترم مومن کلیم سر ، محترم پھولمامڑی توفیق العالم سر وغیرہ شامل ہیں ۔ ادارے کے روحِ رواں جناب محترم شاہ طیب علی سر نے تمام اساتذہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment