آصف اقبال عبدالستار شیخ کو پی ایچ ڈی ڈگری تفویض۔

سولاپور : (اِقبال باغبان) ۔ پونیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر سولاپور یونیورسٹی ،سولاپور کے ریسرچ اسکالر معروف شاعر "نیاآسمان"شعری مجموعہ کے خالق سولاپور سوشل ایسوسی ایشن اردو پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر آصف اقبال عبدالستار شیخ نے ریسرچ گائیڈ پروفیسر ڈاکٹر غوث احمد شیخ کی رہبری میں "ادب اطفال کی ترویج و اشاعت میں رسالہ گل بوٹے کی خدمات کا جائزہ" اس موضوع پر اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔
  آج سولاپور یونیورسٹی میں شعبہ فنون لطیفہ کے صدر ڈاکٹر وسنت کورے کی صدارت میں پی ایچ ڈی کے "وائے وا " کا انعقاد عمل میں آیا۔  بیرونی ریفری کے طور ڈاکٹر سردار پاشا موجود تھے۔  ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر غوث احمد شیخ نے تمہیدی کلمات کے ساتھ وائے وا کی شروعات کی۔  ریسرچ اسکالر آصف اقبال نے اپنے تحقیقی موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے سبھی مہمانان اور ماہرین کے مدلل جوابات دیے۔  ریفری ڈاکٹر سردار پاشا نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصف اقبال کا مقالہ چھپانے کا نہیں بلکہ چھپانے یعنی کتابی صورت میں شائع کرنے کے قابل ہے۔  چیئرمن ڈاکٹر وسنت کورے نے ڈاکٹر آف فلاسفی کی سند کا اعلان کرتے ہوئے تحقیقی موضوع کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
  اس موقع پر مورخ سرفراز احمد، پروفیسر عائشہ پٹھان، مشتاق گدوال، شیخ معیز احمد، عرفان پٹیل، عاقد شیخ، نکہت شیخ، تسکین کلبرگی، ریحانہ شیخ، قدسیہ منیار، شبانہ قاضی، رضوانہ پیارے، فبیحہ منڈے واڑی، ڈاکٹر اقبال دھوٹے گھر، زبیر شیخ، سی. اے. مولانا شیخ، اعجاز منظور عالم، پروفیسر تسلیم وڈو، الطاف کڈلے، سید شاہ واعظ، علی حسن، محمد معاذ، عبداللہ شیخ، عبدالرحمن شیخ، صفا شیخ اور دیگر اہم مہمان موجود تھے۔
اس کامیابی پر سوشل کالج ریسرچ سنٹر کی طرف سے پرنسپل ڈاکٹر ای۔ جا۔ تمبولی ، ڈاکٹر جین الدین ملا، ڈاکٹر اسماء خان، جین الدین پٹیل نے مبارکباد دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔