آ ہ ۔۔۔۔۔۔! استاد محترم عبد القیوم شیخ ( اے ۔ڈی۔ شیخ سر سابق پروفیسر شوشل کالج) اس جہاں میں نہیں رہے۔ ۔انا لله وانا الیه راجعون۔

سولاپور: (عبدالمنان شیخ) نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج مؤرخہ 27 اپریل  2025 بروز اتوار کو سابق  سوشل کالج کے شعبہ انگریزی کے سابق پروفیسرعبد القیوم شیخ (بڑے گھر) کا پونہ میں دورہ قلب تھم جانے سے انتقال ہوگیا ہے ۔انا لله وانا الیه راجعون۔ مرحوم انتہائی ملنسار، خوش گفتار، حق پرست انسان تھے۔ آپ بڑی محنت اورایمانداری کے ساتھ  انوکھے ، نرالے اور حسین و دلکش انداز میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے تھے۔ انگریزی زبان کے ماہر استاد تھے۔ اردو زبان سے بھی بے حد لگاؤ تھا ۔بہت سی خوبیوں کے مالک تھے۔ اللہ تعالیٰ نےموصوف کو کچھ امتیازی خصوصیات سے بھی نوازا تھا۔ وہ ایک خاموش طبع منکسرالمزاج انسان تھے آ پ کےچہرے پر ہر وقت مسکراہٹ پھیلی رہتی تھی استاد محترم کے انتقال کی خبر نے لاکھوں شاگردوں کو غمگین کردیا ۔
 دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی بال مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ ان کے سیات کو حسنات میں مبدل فرمائے۔ ان کی قبر کو جنت کا باغ بنائے ۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔پس ماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین۔

آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ ء نو رستہ اس گھر کی نگہبانی کرے


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔