جلگاؤں میں وقف کو لےکر تمام برادریوں کے ذمہ داران ایک پلیٹ فارم پر۔اقراء کالج میں مفتی محمد ہارون ندوی کی زیر صدارت ھوا ایک اہم اجلاس۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی رہنمائی میں ملک گیر پیمانے پر وقف کے کالے قانون کے خلاف پرامن احتجاج کیا شروع ہے۔ ہر جمعہ کو بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جارہاہے۔ 30 اپریل کو رات 9 سے 9:15 بجے تک برقی گل تحریک لائٹ آف موومنٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر پھر بھی یہ مسلم دشمن، آئین دشمن حکومت راضی نہ ہوئی تو جیل بھرو تحریک چلائی جائے گی۔ اور اگر ضرورت پڑی تو ہم اپنے ملک، اپنے آئین اور اپنے اتحاد و سالمیت کو بچانے کے لیے وطن کو شہادت کا تحفہ بھی پیش کریں گے۔ جس طرح ہمارے اسلاف نے گورے انگریزوں سے جنگ کی اور انہیں بھاگنے پر مجبور کیا اسی طرح ہم ان سے لڑیں گے لیکن اپنا آئین،اپنا اوقاف اور اپنا ملک بچائیں گے۔ 
جو کام آئین کے خلاف ہو رہا ہے ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ ملکی املاک کو لوٹنے اور بیچنے کے بعد اب مسلمانوں کی وقف پر اِن کی ناپاک نظر پڑ چکی ہے۔ حکومت ہندو مسلم فرقوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے۔ ہم حکومت کے اس مذموم اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہماری لڑائی حکومت سے ہے ہندو بھائیوں سےنہیں۔ ہندو بھائیوں نے تو راجیہ سبھا اور پارلیمنٹ میں ہماری کھل کر حمایت کی ہے، اس طرح کی اہم باتیں اپنے صدارتی خطبے میں مفتی محمد ہارون ندوی نے کہی، اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر عبدالکریم سالار نے تفصیل سے بتایا کہ وقف ایکٹ کس طرح آئین کے خلاف ہے اور حکومت کی منشا کیا ہے اور حکومت کس طرح وقف اراضی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، سید ایاز علی نے بتایاکہ ہزاروں کروڑ کی اوقاف زمینوں پر کس طرح سرکار قبضہ کرنا چاہتی ھے ،اِس لڑائی کو ہمیں کیسے لڑنا هے موصوف نے اِس سے متعلق بھی وضاحت کی۔ اوقاف کی اہمیت کوبیان کیا، آخر میں مفتی محمد ہارون ندوی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا، تمام مسالک کے قائدین اور جماعت مسالک نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مستقبل میں مضبوط آئینی جنگ لڑنے کے طریقہ کار کے بارے میں لائحہ عمل بتایا گیا۔
جلگاؤں کے اقراء کالج کے ہال میں منعقدہ مسلم کمیونٹی کے بزرگوں اور ذمہ داروں کی یہ میٹنگ بہت کامیاب رہی سب کو ایک اسٹیج پر اکٹھا دیکھ کر تمام لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کچھ لوگ جو ہمیشہ اپنی اپنی نمائش کے لیے الگ الگ دکانیں چلاتے ہیں، سب نے اس بات کو محسوس کیا اور مسلم برادری کے اتحاد کو توڑنے والوں کی مذمت بھی کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔