پانگل اسکول کی نکہت نلّامندو اور ہاجرہ ماشالوالے وظیفء حُسنِ خدمات سے سبکدوش۔
شولاپور : (نامہ نگار) شہر شولاپور کی اُمّ المدارس "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کی دو ممتاز اور مقبولِ عام اُستانیاں نکہت پروین رئیس احمد نلّامندو اور ہاجرہ ماشالوالے يہ دونوں ماہر استانیاں آج اپنی ايکتیس اور بتیس سالہ طویل تدریسی خدمات کے بعد وظیفء حُسنِ خدمات سےسبکدوش ہوگئیں۔
مورخہ 28 فروری 2025 کو مدرسہ ہذا میں صدر پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشيد باغبان کی صدارت میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسہ میں آپ دونوں کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز" سے نوازہ گیا۔ اور معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، فوزیہ شیخ ،فرزانہ نداف ، شیرین خان کے دستِ مُبارک دونوں استانیوں کی گلپوشي کی گئی ۔ ساتھ ہی اسپورٹس اور تدریسی شعبے میں قابل ذکر خدمات کے مدّ نظر مدرسہ اور جونیئر کالیج کے مشہور و معروف اسپورٹس ٹیچر ، الطاف حسین صدیقی کو بھی پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان ، وسیم نلّامندو اور ذاکر شاہ پورے کے دستِ مُبارک "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز" سے نوازہ گیا۔
اس الوداعی تقریب کے آغاز میں مدرسہ ہذا کی حفظ کلاس کے طالب علم عبداللہ سمیر کمیشنر نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کی ۔ بعد از آں اساتذہ کرام نے اپنے تاثرات پیش کیے اور تینوں اساتذہ کی جملہ خدمات کو بیان کیا۔ اس موقع پر رئیس احمد نلّامندو، نصیر ماشالوالے، مہ جبین صدیقی، ڈاکٹر بشیر حسین رچبھرے، ہارون سیّد، جاوید مُلّا، ساجدہ رچبھرے، عبد الکریم رچبھرے؛ صدر مدرس یونس ماڈل اسکول، شگف نلّامندو، مدثر نلّامندو، ایڈوکیٹ شکیب نلّامندو، وفا نلّامندو، عالیہ نلّامندو، اسراء نلّامندو، شعیب شیخ، ڈاکٹر عمامہ صدیقی، ڈاکٹر فائيزہ صدیقی، عبدالغفور سوداگر، عمران منگلگری، محمّد علی شیخ، ذاکر شاہ پورے ، شیرین خان، اور دیگر معززین مہمانان اور طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔
اس جلسے میں تحریک صدارت شبانه شاہ بھائی نے ، تائید ناظمین پٹیل نے اور رسمِ شکریہ فرزانہ نداف نے ادا کیا۔ اس جلسے کو اکبر پٹھان نے اپنی متاثر کن نظامت سے سجایا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں نوید منشی، محسن ماشال، محمود خطیب، ثنا مُلّا، رضیہ گبورے، زینب کاتنگھر، نغمہ مجاور، آفرین مُلّا، جویریہ کامبلے، زیبا شيخ، اور دیگر عملے نے کافی محنت کی۔
Comments
Post a Comment