ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی کرناٹک اردو اکادمی ایوارڈ سے سرفراز۔

بیجاپور :27 فروری (ای میل) اردو کے مایہ ناز ادیب ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صاحب صدر شعبہ اردو انجمن ڈگری کالج بیجاپورفرزند حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ برادرسجادہ نشین بارگاہِ گلسرم شریف کو 27فروری 2025ءبروز جمعرات بمقام کے ایم ڈی سی بھون بنگلور میں منعقدہ پروگرام ”تقریب تفویض انعامات“ میں کرناٹک اردو اکاڈمی کی جانب سے نقدونظر کتاب پرایوارڈ اور پچیس ہزار نقد انعام سے سرفراز کیاگیا ۔ عالی جناب نصیر احمد صاحب سیاسی مشیر برائے وزیر اعلی حکومت کرناٹک ، مولانا محمد علی قاضی صاحب چیرمین ،کرناٹک اردو اکادمی کے ۔ہاتھوں سے یہ ایوارڈ دیا گیا۔
ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صاحب ایک باصلاحیت استاد ہیں جو بڑی جستجو کے ساتھ تدریسی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی تدریس کے ساتھ ساتھ اردو زبان وادب کے فروغ کے لئے ادبی مجالس کا انعقاد عمل میں لاتے رہتے ہیں ۔ ”مرقع ادب" انوار ادب* ادب شناسی" کتابوں کو آپ نے مرتب کیا وہ تمام کتابیں ڈگری کے نصاب میں شامل ہین اور ”عادل شاہی دور کی علمی وادبی خدمات“ کے زیر عنوان آپ نے یو جی سی گرانٹ کمیشن کے تحت پروجکٹ مکمل کیا ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صاحب کے کئی ایک تحقیقی وتنقیدی مضامین ملک کے مختلف معیاری جرائد ورسائل میں شائع ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔ ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی شولاپور یونیورسٹی شولاپور کے شش B O E کے ممبرہے اسکے علاوہ اپ،رانی چنما یونیورسٹی بیلگام کے BOE کے جیرمین ہیں کے ہیں ۔ ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صاحب کا تعلق علمی ادبی ومذہبی گھرانے سے ہے آپ کے والد گرامی مرتبت حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ بھی درس وتدریس سے وابستہ رہے ہیں۔ انجمن ڈگری کالج بیجاپور کا ایک قدیم ادارہ ہے اس ادارہ کے شعبہ اردو کی خصوصیت یہ ہے یہاں پر طلباءوطالبات کے تعداد دیگر کالجس کے مماثل زیادہ ہے ۔اس کالج میں آپ بحیثیت صدر شعبہ اردو کے خدمت انجام دے رہے موقع پر ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صاحب نے کہا کہ میرے والدین کے دعاﺅں کے ساتھ ساتھ ادارہ انجمن اسلام کے صدر حضرت سید شاہ محمود پیراں پیرزادے حسینی الہاشمی صاحب چیرمین گورننگ کونسل ، ، سید شاہ زین العابدین پیرزادے ہاشمی حسینی نائب صدر انجمن اسلام ،،جناب رفیع بھنڈاری سینئر صحافی و کرناٹک راجیہ استوا ایوارڈی ڈاکٹر ایس جے جاگیردار پرنسپل انجمن بیجاپورکی حوصلہ افزائی ودعائیں شامل ہیں ۔ ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی کو ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر انجمن کے رفقائے کار نے مبارکباد پیش کی اور مزید ترقی کی دعائیں دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔