چاند اردو ہائی اسکول، میرج میں سائنس ڈے پر شاندار سائنس نمائش۔

میرج : (صادقہ انجم) 28 فروری: آج چاند اردو ہائی اسکول، میرج میں قومی سائنس ڈے کے موقع پر ایک شاندار سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح انجم باغوان میڈم نے کیا۔
اس نمائش میں طلبہ نے سائنسی ماڈلز اور تجربات پیش کیے، جو جدید ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تحفظ، اور سائنسی اختراعات پر مبنی تھے۔ سائنس ٹیچر خالد ملا سر کی رہنمائی میں طلبہ نے اپنے پروجیکٹس پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔
اس موقع پر پرنسپل تبسم پالیگار نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات طلبہ میں سائنسی شعور کو اجاگر کرتی ہیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں۔ چیئرمین شفیع باغوان سر اور سیکرٹری اختر باغوان سر نے سبھی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
یہ نمائش نہ صرف طلبہ کے لیے ایک تعلیمی تجربہ ثابت ہوئی بلکہ والدین اور اساتذہ کے لیے بھی ایک دلچسپ موقع تھا کہ وہ نئی نسل کی سائنسی دلچسپیوں کو قریب سے دیکھ سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔