اقراء شاہین اسکول میں یوم سائنس منایا گیا۔

جلگاؤں (فرحان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر انصرام اقراء شاہین اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے سائنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 28 فروری 2025 کو قومی سائنس ڈے کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اقراء شاہین کے معلم محسن شیخ سر نے اس دن کے بارے میں بتایا کہ ہندوستان کے مشہور سائنٹسٹ ڈاکٹر چندر شیکھر وینکٹ رمن کی جانب سے کے ذریعہ دریافت رمن ایفیکٹ کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ اس دریافت کا اعلان 28 فروری 1928 میں کیا گیا تھا۔قومی سائنس ڈے کی مناسبت سے سائنس ڈیپارٹمنٹ کے جاوید شیخ سر مہر النسا مس، کوثر خان سر کاشف سر، ممتاز مس اور فرحان شیخ سر کیرہنمائی میں جماعت پنجم تا ہفتم کے تقریبا 35 طلبہ نے اس پروگرام میں علم سائنس کے مختلف عنوانات پر تقاریر، چارٹس اور پروجیکٹس پیش کیے گئے۔
اس پروگرام میں اقرا شاہین اردو ہائی اسکول کے برکت شیخ سر،عتیق شیخ سر، سید منظور سر،رفعت مس، انیس مس، ترنم مس نے شرکت فرمائی۔ یوم سائنس کے اس کامیاب پروگرام کے لیے اقراء شاہین کے پرنسپل قاضی ضمیر الدین سر ، شیخ ذاکر سر نے سائنس ڈیپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ