شمع قاصد مطالعہ کی میز پر۔تبصرہ نگار۔۔ ارشد صدیقی ،بیڑ۔

شمع قاصد مطالعہ کی میز پر۔
ازقلم۔۔ ارشد صدیقی ،بیڑ۔ 
 
میرے زیر مطالعہ کتاب شمع قاصد شولاپور شہر کے عبدالطیف نلامندو کی ادبی،علمی،فنی،فکری و صحافتی، تصنیفی گوناگوں خدمات پرتحریر کردہ ٢٨ مضامین پر مشتمل ہے۔ ان مضامین میں عبدالطیف نلامندو کی ہمہ جہتی خدمات کا مفصل جایزہ لیا گیا ہے۔یہ تمام تر مضامین حقیقت کا آینہ ہیں جس میں عبدالطیف نلامندو کا عکس جمیل دکھائی دیتاہے ۔پروفیسر شفیع چوبدار نے اس کتاب کو مرتب کیا ہے۔کتاب کا کور پیج جاذب نظر اور سفید دبیز کاغذ کے استمعال سے صرف ١٠٠صفحات پر مشتمل یہ کتاب گوناگوں خوبیوں اور کمالات کا مجموعہ ہے۔مختلف نوعیت کے مضامین عبدالطیف نلامندو کی زندگی اور شخصیت کے متعدد پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہیں۔
کتاب کے آغاز میں عبدالطیف نلامندو کو اردو صحافت کا میر کارواں کہا گیا ہے۔کیونکہ عبدالطیف نلامندو آسمان صحافت پر ایک درخشاں ستارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عبدالطیف نلامندو کی حیات و خدمات پر لکھے گیے مضامین اس کتاب کا اہم حصہ ہیں۔جن مضمون نگاروں نے عبدالطیف نلامندو کی خدمات پر اپنے خیالات و تاثرات قلمبند کیے ہیں ان میں عبدالمنان،حاجی تجمل حسین ، اعجاز حسین ،فاروق سید،سید اقبال،شاہین عبدالمنان،اقبال حسین،اعجاز نبی اعجاز، فہیم النساء ،محمد رفیق، روشن آراء،عبدالشکور شعور، ش۔شکیل،تنویر احمد،عبدالمنان،وقار احمد شیخ،یونس عالم صدیقی،ارون کمار آریہ،نور احمد نور، نذیر فتح پوری، عمر خاں، اشفاق زہد،مسلم کبیر،عبدالقدوس نلامندو، محمد شفیع چوبدار شامل ہیں۔ان کے علاوہ دیگر مضامین بھی اپنی خوبیوں اور کمالات کے حوالے سے معنوعیت اور افادیت کے حامل ہیں۔عبدالطیف نلامندوپر ایک ایسی کتاب تحریر کی گئی ہے جو عبدالطیف نلامندو کے صحافتی اور ادبی کارناموں کو صدیوں تک یاد رکھے گی۔
عبدالطیف نلامندو کے فرزند ارجمند ایوب نلامندو نے شمع قاصد کتاب شایع کرکے انھیں سچی خراج تحسین پیش کی ہے۔میں کتاب کی اشاعت پر ایوب نلامندو اور شفیع چوبدار کو دل کی عمیق گہرائیوں سے دلی مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اور امید کرتا ہوں کہ اردو داں طبقہ اس کتاب کی خوب خوب پذیرائی کرے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ