اب تو ہوش کے ناخن لو۔از قلم۔۔۔۔۔۔اشفاق احمد زید
اب تو ہوش کے ناخن لو۔
از قلم۔۔۔۔۔۔اشفاق احمد زید
اللہ تبارک و تعالٰی نے ہم مسلمانوں کو خیرا امت بنا کر اس دنیا میں بھیجا تاکہ ہم اس دنیا کو شر سے بچا کر خیر کی طرف لائیں۔لیکن بڑے افسوس کے ساتھ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہم خود شر کے دلدل میں اس قدر پھنس گئے ہیں کہ ہمیں خود بھی خیر یاد نہیں رہا۔ اج مسلم امہ صرف مسلک اور فرقہ بندی میں جکڑی ہوئی نہیں ہے بلک انا پرستی، دنیا پرستی اور جھوٹی شان کی دلدادہ ہو گئی ہے۔ہر کوئی اپنے آپ میں ایک مکمل رہبر، ایک تنظیم، ایک سماجی مصلح، سمجھ رہا ہے۔کوئی کسی کی بات کا احترام کرنے کے حق میں نہیں ہے بلکہ ہر کوئی اپنی انا کی خاطر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے پر بضد ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم کہیں لو جہاد کے نام پر تو کہیں ماب لینچگ کے نام پر تو کہیں، گائے کے گوشت کے نام پر مارے اور رسوا کئے جا رہے ہیں اب بات یہاں تک پہنچ گئی کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صل اللہ علیہ و سلم کی شان میں کھلے عام گستاخی کی جا رہی ہے اور ہم بے بس و لاچار تماشائی بنے ہیں۔ ہماری غیر اور حمیت کا جنازہ اٹھ چکا ہے۔اس کے باوجود ہم ہوش میں نہیں ارہے ہیں۔اس ملک کی چھوٹی چھوٹی قومیں اور ذاتیں اپنے وجود کو تسلیم کرانے کے لئے اپنے اتفاق کا اظہار کر اپنی ہر بات حکومت سے منوانے میں کامیاب ہو رہی ہیں اور ایک ہم ہیں کہ ہماری شریعت پر جملہ کرنے کے باوجود بھی ہم خاموش ہیں۔حکومت ایسا کر سکتی ہے کیونکہ انھیں پتہ ہے کہ ہماری صفوں میں انتشار ہے ہم خدا پرست بننے کے بجائے انا پرست بن گئے ہیں۔کیا ہمارا دل یہ سوچ کر نہیں کانپتا کہ ہمارے لئے بعد ہماری آنے والی نسلوں کا کیا ہوگا؟
آج وقت ہے اب ہوش کے ناخن لینے کا وقت آگیا ہے۔چند دنوں میں مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات ہوئے جا رہے ہیں ہم خیرا امت ہونے کے ناطے یہ سوچنا چاہیے کہ ہم اس اسمبلی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ہمارے نمائندے کسطرح بھج سکتے ہیں۔اب ہمیں اپنی انا، اپنے تنازعات، اپنے مسلک اپنے فرقے کو بالائے تاک رکھ کر اپنے نمائندے کو کامیاب کرے اور امت محمدی ہونے کا ثبوت دیں۔یہ نہ دیکھیں کہ وہ ہماری قوم کے لئے کیا ہے بلکہ یہ دیکھیں کے وہ مسلمان ہے یا نہیں۔ کیونکہ اج تک ہم جن نمائندوں کو کامیاب بنایا کیا وہ کبھی آپ کے حق میں آواز بلند کئے؟ کیا انھوں نے کبھی آپ کے قوم کے مسائل حل کئے؟ کیا انھوں نے کبھی اپ کے مذہب اور اپ کی ذات پر ہونے والے مظالم کو روکنے کی کوشش کی؟ جب اس کا جواب نہیں ہے تو پھر اب ہمیں ہوش کے ناخن لینا ہوگا اور ہمارے زیادہ سے زیادہ نمائندے مہاراشٹر کئ اسمبلی میں بھجنا ہوگا۔ بہت سے گد،خونخوار بھیڑیے آپ کا اور ہماری قوم کا سودا کرنے کی فراق میں بیٹھے ہیں ان سے بچئیے اور اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نمائندوں کو کامیاب بنائیں اللہ ہمیں استقامت عطا فرمائے آمین
Comments
Post a Comment