ضلع پریشد اردو اسکول کمبھاری میں " میری اپنی لائبریری" سرگرمی کا کامیاب انعقاد۔
شولاپور : نامہ نگار (شاہین پا نگل) ضلع پریشد اُردو اسکول کمبھاری ضلع شولاپور میں دیہات کے بچوں کو "کتب خانے" کا تعارف اور اس کی اہمیت و افادیت کو بتانے کی غرض سے اسکول کی جانب سے رہنمائی گئی جس سے تحریک پا کر اسکول ہٰذا کے طالب علموں نے اپنے گھروں میں اپنا ذاتی کتب خانہ "میری اپنی لائبریری " بنوا کر چھٹیوں میں بھی پڑھائی کا اچھا خاصا ماحول بنا لیا اور دلچسپی سے روزانہ پڑھائی کر رہے ہیں۔ اس فال نیک سے ان کے سرپرست بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔ اس کامیاب سرگرمی سے گاؤں میں نہایت خوش گوار تعلیمی ماحول بن گیا ہے۔ عوام اسکول کی اس انوکھی سرگرمی سے اساتذہ اور طالب علموں کی پزیرائی کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment