پانگل ہایی اسکول اور جونيئر کالج میں پولیس کمشنر مسٹر ایم۔ راجکمار میگھناتھن صاحب کا طالب علموں سے خطاب۔

 شولاپور : (نامہ نگار) شولاپور شہر پولیس کمشنریٹ اور ایم اے پانگل کے اشتراک سے ، ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے "نعیم شیخ میموریل ہال" میں ، ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے میں شولاپور شہر کے پولیس کمشنر جناب ایم راجکمار صاحب نے طالب علموں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کمشنر صاحب نے طالب علموں کو موبائل فون کے غلط استعمال ، رواداری ، سائبر کرائم ، حساس شہریوں کی ذمہ داریاں، معاشرے میں ہم آہنگی کے موضوع پر تفصیل سے رہنمائی کی۔ پانگل ہایی اسکول اور جونیئر کالج کے تمام طلباء ،مہمانِ خصوصی کی مفصل اور مدلّل تقریر کو سنتے رہے اور موصوف کی رہنمائی سے مستفیض ہوتے رہے ۔     
       خطاب کے بعد ، سوال و جواب کے وقفے میں ، طلباء نے اپنے سوالات پوچھے اور مہمانِ خصوصی نے ان کے سوالات کے بہترین اور واضح رہنمائی پر مبنی جوابات دیے . اس پروگرام میں جیل روڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر تاٹے صاحب اور سائبر کرائم کے پولیس انسپکٹر سنیل دوڈگے صاحب شریک تھے۔ اس پروگرام کی ابتدا میں عبد الرحمن دولت آباد نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کی پھر عبد الرؤف پٹیل نے مہمانوں کا تعارف کرایا، پرنسپل ڈاکٹر ہارون راشد باغبان سر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور گُل پیشی کی۔ اس پروگرام کی نظامت ذاکر شاہ پور سر نے کی اور اکبر پٹھان سر نے شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ پروگرام میں ، پانگل ہایی اسکول کے این سی سی اور آر ایس پی ٹروپس کے علاوہ بی کیو کے اسکول کے آر ایس پی کیڈٹس نے مارچ پاس کیا اور مہمانوں کو سلام پیش کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کل جماعتی تنظیم کے صدر مولانا طاہر بیگ صاحب ، 
سابق میئر عارف شیخ صاحب ، متین باغبان صاحب، مبین سید صاحب ، یونس ڈونگاونکر صاحب ، علیم سید صاحب، اقبال استاد صاحب، سابق کارپوریٹر ہارون شیخ صاحب، افتخار بلیف صاحب ، جاوید بدّی صاحب ، راجو ہنڈیکری صاحب ، امجد پٹھان صاحب ، رضوان ڈنڈوتی صاحب ، حسین انعامدار صاحب اور دیگر معززین کی رہنمائی اور تعاون حاصل رہا۔ 
       اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار صاحبہ، نکہت نلّامندو صاحبہ ، محسن مشال ، محمود خطیب ، خلیل پیرمپلی ، نوید منشی ، عبد الخالق مُلّا ، اقبال دلال ، عارف پٹھان ، ابراہیم شاہ پور، عمران سر ، مظفّر سر، مبارک باغبان ، ارشد رنگریز ، سیف اللہ ، سہیل مودّور ، سرور ، کلثوم درذی، آفرین مُلّا، اُمّ زما پٹھان ، فاطمہ آپا ، ثنا مُلّا ، زینب کاتنگھر ، رضیہ آپا نے بہت محنت کی۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔