محترمہ صالحہ کوثر نئی صدر معلمہ۔
والپی گوا ,(عمران انعامدار) محترمہ صالحہ کوثر مکاندارنیشنل اُردو ہائی ا سکول والپائی ،گوا کی نئی صدر معلمہ منتخب ہوئی ہیں۔محترمہ نے ایک اگست 2024 بروز جمعرات سے یہ اہم ذمہ داری سنبھالی ہے۔ محترمہ صالحہ کوثر دھارواڑ ڈسٹرکٹ کرناٹک کی رہنے والی ہیں وہ پچھلے 22 سالوں سے نیشنل اردو ہائی سکول میں بحیثیت انگریزی اور تاریخ کی معلمہ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ادارے کے صدر جناب افتخار اغا نے پچھلے ہفتے تمام اساتذہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا صدر صاحب نے بتایا کہ محترمہ صالحہ کی تعلیمی صلاحیت, قابلیت کے معیار اور ان کے پرفار منس کو دیکھتے ہوئے یہ انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے۔تمام اسٹاف ممبران نے انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور محترمہ صالحہ کو مبارک باد دی. محترمہ نے کہا کہ یہ نہایت ہی اہم ذمےداری ہے اس پر میں انشا اللہ کھر ی اتروں گی اور اسکول اور اور بچوں کی فلاح و بہبودی کے لیے اپنی 100 فی صد شراکت دوں گی۔
Comments
Post a Comment