۔ جلگاؤں : ایچ ایم ٹی آئی کی جانب سے دسویں میں نمایاں مارکس حاصل کرنے والے کامیاب طلباء کو تہنیت و تعلیمی رہنمائی کا انعقاد
جلگاؤں: (سعید پٹیل کے ذریعے ) یہاں کے علاقہ مہرون میں واقع ایچ ایم ٹی آئی کے روح رواں قادر بھائی کچھی کی جانب سے
دسویں میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے کامیاب طلباء کی حوصلہ افزائی کی گئ و روشن مستقبل کےلیۓ نیک خواھشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی گئ۔ اسی طرح طلباء کو آئندہ تعلیمی سلسلہ کے تعلق سے رہنمائی کرتے ہوۓ کون کون سے کورسییس کا انتخاب کرسکتے ہیں اور دیگر تعلیمی شعبہ میں جاسکتے ہیں اس کی معلومات دی گئ۔
داخلہ کے لیے ضروری کاغذات کے تعلق سے طلباء کی رہنمائی و کونسلنگ کی گئی۔
پروگرام کے آرگنائزر قادر کچھی ،
پروگرام کی صدرارت علیم سمستی ( منیجر ریمنڈ کمپنی) نے کی۔ اس موقعہ پر حسین بیبا ، قاضی سر ، عاصم خان ، صادق مومن۔ وغیرہ اسٹیج پر جلوہ افروزتھے۔
ا کامیاب طلباء کو سند سے نوازا گیا۔ میرٹ والے طلباء کے نام جنھیں مہمانان کے ہاتھوں انعامات و
اسناد تقسیم کی گئ۔
1) شیخ رضا منظور احمد۔ . 93%
2) بشریٰ کوثر سید 92 فیصد
3) شبستان عرب تدوی .91%۔
ان طلباء کو پر وقار تہنیت پیش کی گئ۔ یہ منفرد استقبالیہ دیۓ جانے سے بچوں اور سرپرستوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقعہ پر علاقہ مہرون کے اضافی علاقہ کی کامیاب نمائندگی کرنے پر سلیم انعامدار کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں پھولوں کا گلدستہ دے کر اعزاز کیاگیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے
سجیل میمن چیئرمین ایچ ایم ٹی آئی ایس ،
سید الطاف سی ای او ادارہ ھذا ،
نگار شاہ میڈم ہیڈمسٹریس ، ثانیہ مرزا فیکلٹی رکن نے خوب محنت کرکے اس پروقار تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
Comments
Post a Comment