آئیٹا ممبرا کا تہنیتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار
ممبرا : نامہ نگار(محمد اسلم) 26 جنوری 2024 آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسیشن ممبرا کی جانب سے 12 نومبر تا 24 نومبر اردو اور مراٹھی کے لئے فاؤنڈیشن کورس شروع کیا گیا تھا۔ فاونڈیشن کورس میں 12 اسکولوں کے 60 طلباء نے شرکت کی ۔ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے آج ویمنز سینٹر، شریفہ روڈ پرایک پروگرام رکھا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نعت شریف کے بعد بچوں نے جب الوطنی کے گیت ، نظم پڑھے۔ بچوں کے ٹیسٹ کے لئے درسی کتاب پڑھنے دی گئی اور ٹیسٹ لیا گیا۔
طلباء کے ساتھ والدین نے بھی فاونڈیشن کورس کے متعلق اپنے تاثرات پیش کئے۔محمد اسلم سر نے طلباء اور اُن کے والدین سے تعلیم کی اہمیت و افادیت اور کورس کے تعلق سے اظہار خیال کیا۔ آخر میں تمام بچوں کو سرٹیفکٹ ، کلینڈر اور گفٹ دیا گیا ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مصطفیٰ ہلسنگی سر، گل افروز مس، زیب النساء مس، تبسم انصاری مس نے کافی محنت کی۔
Comments
Post a Comment