اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر جلگاؤں میں یوم جمہوریہ جوش و خروش سے منایا گیا۔
جلگاؤں : (نامہ نگار)اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا اردو ہائی سکول سالار نگر جلگاؤں میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی اسکول کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب کے ہاتھوں کی گی ۔ یوم جمہوریہ کی نسبت سے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ریان اطہر صدیقی کی تلاوت قران سے پروگرام کا اغاز ہوا. افتتاحی کلمات اسکول ہٰذا کے صدر مدرس ڈاکٹر ہارون بشیر سر نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 23 جنوری سے اپنی اسکول میں دستوری معلومات سیریز کا انعقاد کیا۔جس میں ڈاکٹر ہارون بشیر بذات خود روزانہ دستور کے متعلق تفصیلی معلومات طلبا وطالبات کے سامنے پیش درس میں پیش کرتے رہے۔ جس کا مقصد طلبہ کو دستور سے واقیف کرانا تھا۔ آج پورا ہندوستان 75 واں یوم جمہوریہ بنا رہا ہے یہ ہمیں بتاتا ہے کہ اس ملک کا ایک دستور ہے جسے پر ملک کاہر شہری عمل کرتا ہے اور عمل کرنا لازمی ہے ۔دستور نے ہمیں بہت سے حقوق و فرائض دیے ہیں جس کا ہمیں پاس و لحاظ رکھنا چاہیے ۔
اس موقع پر جماعت ہشتم سے زرین امجد پٹھان ،عامیرہ نظر الدین قاضی اور عفیفہ عبدالرحمن انصاری ، نے مراٹھی، انگریزی اور اردو میں تقاریر پیش کیں۔ جماعت پنجم ششم و ہشتم کی طلبہ نے حب الوطنی گیت پیش کیے ۔پروفیسر ایس ایم ظفر صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں اساتذہ نیز طلبہ و طالبات کو یوم جمہوریت کی مبارکباد پیش کی۔ طلبہ کو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب دی۔ دستور بنانے والے رہنماؤں کے متعلق مزید معلومات پیش کی ۔پروگرام کی نظامت حذیف جاوید ،صفوان جاوید کھاٹک نے کی۔ جبکہ ڈاکٹر انیس الدین علاؤ الدین کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تہذیبی و ثقافتی کمیٹی کے صدر سینیئر معلم شکیل خان سر و دیگر اساتذہ کا تعاون رہا۔
Comments
Post a Comment