عبد الغنی قادر صاحب وظیفہ یاب
وجئےپور : نامہ نگار (سمیع اللہ) عبدالغنی قادر صاحب پیرزادے کلیان کرناٹک کے ایس آر ٹی سی ڈیپو نمبر تین وجئے پور میں بحیثیت کنڈکٹر طویل خدمات انجام دے کر وظیفہ یاب ہوئے۔ اس موقع پر وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس جلسہ میں ڈیپو مینیجر شری ایس ایم والیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرزادے صاحب نے اپنی تینتیس سالہ خدمات کو بڑی ایمانداری کے ساتھ انجام دیا۔ خاص بات یہ رہی کہ روزانہ ان کی بس صبح ساڑھے پانچ بجے نکلتی تھی مگر یہ کبھی تاخیر سے نہیں پہنچے بلکہ انہوں نے ایک مثال قائم کی۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کی ایمانداری کو دیکھتے ہوئے دیگر ملازمین بھی ان کی طرز پر عمل کرتے ہوئے اپنا بھی نام روش کریں۔ اس موقع پر ایس جی بال گاؤں، شریمتی کستوری بائی، عمر فاروق، ایس ایس پوار، ایم ایس برقعہ پوش، یوراچ ساگر، سریش برادر، غالب صاحب مرتور، عبدالرزاق انعامدار ،ڈاکٹر مشتاق احمد انعامدار، سید حسین پیرزادہے، ڈیپو تین کے تمام ملازمین اور افراد خاندان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا،
Comments
Post a Comment