انقلابِ اسلامی کی نوید اور علمِ اہلِ بیتؑ کی روشنی میں سجی محفلِ سماں۔
انقلابِ اسلامی کی نوید اور علمِ اہلِ بیتؑ کی روشنی میں سجی محفلِ سماں۔
اورنگ آباد (راست) 7 /فروری کی شام محفل سماں میں ڈاکٹر ضیاءںنیا صاحب نے شرکت کی اور محفل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انسان شناسی اورعلم اہلِ بیت سے متعلق بہترین رہنمائی فرمائی
اس محفل سے جماعت اسلامی کے رہنما محترم جناب ڈاکٹر محمد واجد قادری صاحب نے بھی اپنے نظریات پیش کئے ۔ انھوں نے کہا کہ آیندہ آنے والی صدی انقلاب اسلامی کی ہوگی اور وہ انقلاب ایران سے شروع ہوگا انشاءاللہ ۔ اس پر تمام افراد محفل نے داد تحسین پیش کیا ۔
فارسی میں قوالی کی محفل کے بعد نذر وطعام پر محفل گا اختتام ہوا ۔ میثم فاؤنڈیشن بھڑکل گیٹ کے صدر شیخ زبیر الحسینی نے تمام مدعوین و منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ محفل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی تھی ۔ حسین زیدی شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ممبر و انجمن خادم المعصومین اورنگ آباد مہاراشٹر کی صدارت میں یہ محفل منعقد ہوی۔
Comments
Post a Comment