رمضان نزول قرآن وانقلاب اور نیکیوں کا موسم بہار کا مہینہ ہے ظہیر آباد کی مسجد اشاعت اسلام میں خطبہ جمعہ سے امیر مقامی محمد قیصر غوری کا خطاب۔
ظہیرآباد- 20/ فروری (نمائندہ) رمضان نزول قرآن اورنیکیوں کے موسم بہار کا مہینہ ہے قرآن ساری انسانیت کی ہدایت کا سرچشمہ ہے ان خیالات کا اظہار امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ظہیر آباد نارتھ جناب محمد قیصر غوری نے نو تعمیر شدہ مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ خان محلہ ظہیر آباد پر کیا انھوں نے مزید کہاکہ امت مسلمہ کے لئے رمضان ایک نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ اللہ نے مسلمانوں کو روزوں کے ذریعہ سے ان میں پرہیز گاری اور روحانی تربیت چاہتا ہے اور متقی بنانا چاہتا ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہےلعنت ہے اس شخص پرجو رمضان کے مہینہ کو پائے اور اپنی مغفرت نہ کروالے انھوں نے رمضان مبارک میں مسجد اشاعت اسلام کی تعمیر پر اظہار خوشنودی کیا اور کہاکہ قرآن کو سمجھ کرپڑھنا چاہیئے تاکہ ہدایت حاصل ہو اور اعلان کیاکہ مسجد ھذا میں نماز تراویح میں روزانہ ایک پارہ قرآن مجید کی تلاوت کی جا رہی ہے اور ہر تراویحہ کے بعد مختصر رکوع بہ رکوع ترجمہ سنایا جارہا ہے عشاء کی جماعت 8:30 بجے مقرر ہے خواتین وطالبات کےلئے سیلار میں نظم ہے امت مسلمہ معززین شہر مرد وخواتین ونوجوانوں سے وقت مقررہ پر شریک ہو کر استفادہ کر نے کی خواہش کی گئی ہے۔۔۔
Comments
Post a Comment