ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی طالبہ الفیہ ذاکر شیخ نےپہلا روزہ مکمل کیا۔
سولاپور (اشفاق ساتکھیڑ) ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کی ۶ سالہ معصوم طالبہ الفیہ ذاکر شیخ نے اپنا پہلا روزہ مکمل کرلیا ہے۔چلچلاتی دھوپ میں پیاس سے گلا خشک ہو رہا ہے لیکن اللہ سے محبت کا تقاضہ دیکھیئے اتنی معصوم بچی اپنی محبت کا ثبوت روزہ سے پیش کیا۔ایسے والدین جو اپنے بچوں کو اللہ اور رسول کی اطاعت کرانے کی کوشش کرتے ہیں وہ والدین باعث فخر ہیں۔اس بچی کو والدین، رشتہ دار اور ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے خصوصی مبارکباد پیش کی اور صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر ، ساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے مبارک باد پیش کی۔
ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور ہر سال بچوں میں رمضان المبارک میں روزہ، عبادات کو لے کر ذہن سازی کرتا ہے اور انعامات سا نوازتا ہے تاکہ ہمارے قوم کے بچے دین کی طرف راغب ہوں۔ اللہ ہماری ان کوششوں کو قبول فرمائے آمین۔
صدائے مہاراشٹر کی جانب سے اس معصوم روزہ دار، اسکول کے صدر مدرس ، اساتذہ، ان کے والدین نیز رشتہ داروں کو صمیم قلب سے بے حد مبارکباد۔
Comments
Post a Comment